وزیر خزانہ کی زیر صدارت اجلاس‘ دیامر بھاشا ڈیم سے متعلق بریفنگ

Oct 01, 2014

اسلام آباد (نمائندہ خصوصی) وفاقی وزیر خزانہ اسحاق ڈار کی صدارت میں اجلاس میں دیامر بھاشا ڈیم کی تعمیر کے حوالے سے بریفنگ دی گئی۔ چیئرمین واپڈا ظفر محمود نے کہا کہ ڈیم کی تعمیر پر 13.96 بلین ڈالر لاگت آئے گی۔ انہوں نے ڈیم کی تعمیر کی فنانسنگ کے ممکنہ طریقوں کے بارے میں بتایا۔ انہوں نے کہا ڈیم کی بدولت سالانہ 2.16 بلین ڈالر ریونیو حاصل ہو گا اور اس کی لاگت 8 سال میں پوری ہو جائے گی۔ ڈیم کی وجہ سے تربیلا ڈیم کی عمر میں مزید 35 سال اضافہ ہو جائے گا۔ 8 اکتوبر کو واشنگٹن میں بزنس کانفرنس ہو رہی ہے جس میں دیامر بھاشا ڈیم کی فنانسنگ کے طریقوں پر صلاح مشورہ ہو گا۔ وزارت خزانہ کے ترجمان نے کہا ہے کہ عالمی بنک نے دیامر بھاشا ڈیم کی فنانسنگ کے لئے کوئی وعدہ نہیں کیا ہے۔

مزیدخبریں