اسلام آباد (وقائع نگار) ایڈیشنل سیشن جج ویسٹ واجد علی خان نے لال مسجد آپریشن کا دوسرا مقدمہ درج کرنے کے حوالے سے شہداء فائونڈیشن کو جواب داخل کرانے کے وقت دیتے ہوئے سماعت 14اکتوبر تک ملتوی کر دی ہے۔ فاضل جج نے ریمارکس دیئے کہ اگر میں نے درخواست پر کوئی آبزرویشن دی تو سابق صدر و دیگر کیخلاف پہلے سے درج مقدمہ نمبر 325پر منفی یا مثبت اثر پڑ سکتا ہے جبکہ پبلک پراسیکیوٹر ملک محمد حسیب نے دلائل دیتے ہوئے کہا کہ 154سی آر پی سی کے تحت اگر جرم قابل دست اندازی بنتا ہے تو پولیس مقدمہ درج کرنے کی پابند ہے تاہم س وقوعہ کا پہلے سے ہی مقدمہ درج کیا جا چکا ہے لہٰذا درخواست گزار اپنی درخواست واپس لے لیں۔