لاہور(نمائندہ سپورٹس )متحدہ امارات میں ہونے والی آسٹریلیا کے خلاف سیریز میں حصہ لینے کے لئے قومی ٹی ٹونٹی اور ون ڈے سکواڈ میں شامل کھلاڑی دوبئی روانہ ہو گئے۔واحد ٹی ٹونٹی میچ کیلئے کپتان شاہد آفریدی، ون ڈے کی کپتانی مصباح الحق کریں گے۔ دونوں ممالک کے درمیان سیریز کا آغاز 5 اکتوبر سے ٹوئنٹی ٹونٹی میچ سے ہوگا جبکہ ون ڈے میچز 7، 10 اور 12 اکتوبر کو کھیلے جائیں گے۔