لاہور (سپورٹس رپورٹر)لاہور سٹی کرکٹ ایسوسی ایشن ایل سی سی اے ضابطہ اخلا ق کی خلاف ورزی کرنیوالوں کیخلا ف کارروائی کا فیصلہ کرلیا۔ اوپنر عمران فرحت پر ڈومیسٹک میںایک سال کی پابندی عائد کر دی۔ ٹیسٹ کرکٹر عمران فرحت نے نیشنل ٹی ٹونٹی ٹورنامنٹ میں لاہور بلیوز کی نمائندگی کرنے کی بجائے ملتان ریجن سے کھیلنے کو ترجیح دی۔
ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی عمران فرحت پر ایک سال کی پابندی عائد
Oct 01, 2015