شمیم ہاشمی پنجاب کراٹے ایسوسی ایشن کے صدر‘ایم ندیم سیکرٹری منتخب

Oct 01, 2015

لاہور(سپورٹس رپورٹر) پنجاب کراٹے ایسوسی ایشن کے جنرل کونسل اجلاس میں اگلی چار سالہ مدت کے لیے نئے عہدیداران کا انتخاب عمل میں لایا گیا جس میں اتفاق رائے سے شمیم ہاشمی کو صدر جبکہ ایم ندیم کو سیکرٹری منتخب کر لیا گیا۔ اجلاس میں تمام الحاق رکھنے والے یونٹس نے بھر پور شرکت کی۔ اس موقع پر دیگر ممبران کا بھی انتخاب کیا گیا جس میں پاکستان کراٹے فیڈریشن کے صدر ایم جہانگیر کو پنجاب کراٹے ایسوسی ایشن کا چیئرمین اور عرفان تاج کو خزانچی کے عہدے پر منتخب کیا گیا۔ دیگر عہدیداران میں شاہد انصاری، حصام الحق، ایم طفیل، ندیم اظہر، الیاس خان اور عمبرین ضرار نائب صدور، فیاض فیروز اور ادا جعفری ایسوسی ایٹ سیکرٹری منتخب ہوئے۔ پنجاب کراٹے ایسوسی ایشن کی ایگزیکٹو کمیٹی کے ممبران میں منور، عبدالرزاق، غضنفر علی، شیخ اسماعیل، مس مبشرہ رانا، مس عظمٰی اصغر، ملک اعجاز، نثار احمد، تنویر احمد، ایم عباس اور ظہور احمد شامل ہیں۔

مزیدخبریں