ڈھاکہ: جماعت اسلامی کے سیکرٹری جنرل علی احسن کو سزائے موت کا فیصلہ برقرار

Oct 01, 2015

لاہور (خصوصی نامہ نگار) بنگلہ دیش سپریم کورٹ اپیلٹ بنچ نے بنگلہ دیش جماعت اسلامی کے سیکرٹری جنرل علی احسن محمد مجاہد اور بی این پی کے مرکزی رہنما صلاح الدین القادر چوہدری کو سزائے موت کا تفصیلی فیصلہ جاری کر دیا ہے، ان رہنمائوں کو کسی وقت بھی پھانسی دی جاسکتی ہے۔ اس فیصلے کے خلاف بنگلہ دیش میں شدید ردعمل ہورہا ہے ۔ وزیراعظم حسینہ واجد کی حکومت اس سے قبل خصوصی ٹریبونل کے ذریعے کئی دیگر سیاسی قائدین کو بھی تختہ دار پر لٹکا چکی ہے۔ علی احسن محمد مجاہد اور صلاح الدین القادر چوہدری کو بنگلہ دیش کی آزادی کی تحریک کے دوران انسانیت کے خلاف جرائم کا مرتکب قرار دیا گیا۔ علی احسن محمد مجاہد سابق وزیر بھی ہیں۔

مزیدخبریں