کراچی: محکمہ لائیو سٹاک، ایکسائز میں کروڑوں کی کرپشن، ریکارڈ ضبط

کراچی (نوائے وقت رپورٹ) محکمہ اینٹی کرپشن نے کراچی میں لائیو سٹاک اور محکمہ ایکسائز اینڈ ٹیکسیشن کے دفتر پر چھاپہ مارا۔ محکمہ لائیو سٹاک میں 4 کروڑ 40 لاکھ روپے کی جانوروں کی دوائوں میں خوردبرد کا انکشاف ہوا ہے۔ ڈائریکٹر اینٹی کرپشن نذر محمد نے کہا ہے کہ چھاپے کے دوران تمام ریکارڈ بھی ضبط کرلیا گیا ہے۔ محکمہ ایکسائز اینڈ ٹیکسیشن کا تمام ریکارڈ قبضے میں لے لیا گیا ہے۔ چھاپے کے دوران کوئی گرفتاری عمل میں نہیں آئی۔ سندھ بلڈنگ کنٹرول اتھارٹی کے دفتر پر بھی اینٹی کرپشن ٹیم نے چھاپہ مارا۔

ای پیپر دی نیشن

میں نہ مانوں! 

خالدہ نازش میری سکول کی ایک دوست کو ڈائجسٹ پڑھنے کا بہت شوق تھا ، بلکہ نشہ تھا - نصاب کی کوئی کتاب وہ بے شک سکول بستے میں رکھنا ...