کراچی(رپورٹ: شہزاد چغتائی) کے ایم سی نے انکم ٹیکس کی ا دائیگی کا محفوظ فنڈ بھی خر چ کر ڈالا جس کا انکم ٹیکس نے نوٹس لے لیا۔ساڑھے کروڑ کی عدم ادائیگی پر کے ایم سی کو کارروائی کی دھمکی دے دی۔ ذرائع کے مطابق کے ایم سی کو بدھ کی رقم کی لازمی ادائیگی کرنا تھی لیکن کے ایم سی کا خزانہ خالی تھا اور اس کے پاس اکائونٹ میں رقم نہیں تھی۔ ذرائع نے بتایا کہ کے ایم سی نے ساڑھے چار کروڑ روپے ٹھیکیداروں کے بلوں سے انکم ٹیکس کی ادائیگی کے لئے منہا کئے تھے لیکن سنبھال کر نہیں رکھ سکی جو کہ امانت میں خیانت کے مترادف بھی ہے۔ اس بددیانتی پر کے ایم سی کے افسران کے خلاف انکم ٹیکس لاء کے تحت کارروائی او رجرمانہ ہوسکتا ہے۔ کے ایم سی کو آج ساڑھے چار کروڑ روپے محکمہ انکم ٹیکس کو ادا کرنے تھے جس کیلئے صبح سے کوششیں جاری تھیں او رکئی بنکوں سے قرض کے لئے رجوع کیا گیا۔
کے ایم سی نے انکم ٹیکس کی ادائیگی کیلئے فنڈ بھی خرچ کردیا
Oct 01, 2015