مسئلہ کشمیر‘ او آئی سی کی حمایت سے تحریک آزادی کو نئی جہت ملے گی: چودھری عبدالمجید

مظفر آباد (اے این این) وزیراعظم آزاد حکومت ریاست جموں وکشمیر چودھری عبدالمجید نے کہا کہ او آئی سی کی طرف سے مقبوضہ کشمیر میں انسانی حقوق کی سنگین پامالیوں کی مذمت اور کشمیریوں کے حق خودارادیت کی بھرپور حمایت پر شکریہ ادا کرتے ہوئے کہاکہ اس سے کشمیریوں کی تحریک کو نئی جہت ملے گی، مسئلہ کشمیر کے حل کے حوالے سے بھارت پر بین الاقوامی دبائو بڑھے گا۔ بھارت کے انتہا پسند حکمرانوں کی طرف سے کشمیر ایشو کے حوالے سے تاخیری حربے اور مذاکراتی عمل کو مشروط کرنے کی بھارتی سازشیں ناکام ہوں گی۔ وزیراعظم نے کہا کشمیری عوام مسئلہ کشمیر کے اہم فریق ہیں مسئلہ کشمیر کے حوالے سے سہ فریقی مذاکرات ہی نتیجہ خیز ہو سکتے ہیں۔ وزیراعظم نے کہاکہ بھارتی وزیراعظم مودی کی جنرل اسمبلی آمد پر تارکین وطن کشمیریوں نے احتجاجی مظاہرہ کرکے بھارت کو عالمی سطح پر ایکسپوز کردیا اب دنیا جان چکی ہے بھارت ایک قابض و غاصب ملک ہے جس نے ریاستی دہشت گردی کے ذریعے کشمیریوں کے حقوق غصب کررکھے ہیں۔ حکومت پاکستان نے مذاکراتی عمل کے حوالے سے اصولی مؤقف اپنایا۔ آرمی چیف جنرل راحیل شریف کی طرف سے یہ مؤقف اور کشمیر تقسیم ہند فارمولے کا نامکمل ایجنڈا ہے اس دلیرانہ، جرأت مندانہ مؤقف سے دونوں اطراف کے کشمیریوں کے حوصلے بلند ہوئے اور ان کی تحریک کو نیا ولولہ ملا۔ دونوں اطراف کے کشمیری آرمی چیف کو خراج تحسین پیش کرتے ہیں۔ مقبوضہ کشمیر کی نوجوان نسل تحریک آزادی کا ہر اول دستہ ہے نوجوان نسل بھارتی سنگینوں تلے پاکستانی پرچم لہر ارہے ہیں اب مقبوضہ کشمیر کے ہر گلی کوچے میں پاکستانی پرچم لہرائیں گے۔

ای پیپر دی نیشن

آج کی شخصیت۔۔۔۔ جبار مرزا 

جب آپ کبھی کسی کے لیے بہت کچھ کہنا چاہ رہے ہوتے ہیں لفظ کہیں بھاگ جاتے ہیں ہمیں کوئی ایسے الفظ ملتے ہی نہیں جو اس شخصیت پر کہہ ...