پاکستان اور نائیجر کے درمیان معاشی‘ تجارتی تعاون کیلئے جلد کمشن بنانے پر اتفاق

نیویارک (صباح نیوز) وزیراعظم کے مشیر برائے قومی سلامتی و خارجہ امور سرتاج عزیز سے کرغزستان اور نائیجر کے وزراء خارجہ نے الگ الگ ملاقاتیں کیں۔ جن میں دونوں ملکوں کے ساتھ تجارت اور معیشت سمیت دیگر شعبوں میں تعاون کے فروغ پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ اس موقع پر عالمی اور علاقائی امور پر بھی تفصیلی بات چیت ہوئی۔ دفتر خارجہ کے مطابق وزیراعظم کے مشیر خارجہ سرتاج عزیز سے کرغزستان کے وزیر خارجہ عبدالدایوارلن بکیشووچ نے جنرل اسمبلی کے اجلاس کے موقع پر ملاقات کی۔ دونوں رہنمائوں نے علاقائی رابطوں، ٹریفک ان ٹرانزٹ معاہدے کی فعالیت، توانائی اور انفراسٹرکچر کے منصوبوں پر تبادلہ خیال کیا۔ پاکستان اور کرغزستان کے درمیان فضائی رابطوں میں اضافے اور ویزا کی پابندیاں آسان بنانے کے لئے بھی معاملات زیر غور آئے۔ ملاقات کے دوران افغانستان اور انسداد دہشت گردی کے حوالے سے بھی بات ہوئی۔ کرغز وزیر خارجہ نے ہارٹ آف ایشیا استنبول عمل میں بھرپور شرکت کی یقین دہانی کرائی۔ سرتاج عزیز سے نائیجر کے وزیر خارجہ کین اچاٹو بولولاما نے ملاقات میں معاشی اور تجارتی تعاون کے فروغ کے لئے جلد مشترکہ کمشن بنانے پر اتفاق کیا گیا۔ دونوں رہنمائوں نے علاقائی و عالمی صورتحال، انسداد دہشت گردی، افریقہ کو درپیش انسانی چیلنجز خصوصاً فوڈ سکیورٹی اور مہاجرین کے مسائل پر تبادلہ خیال کیا۔ اقوام متحدہ اور او آئی سی سمیت تمام بڑے فورمز میں بھر پور حصہ لینے پر بھی اتفاق کیاگیا۔

ای پیپر دی نیشن

آج کی شخصیت۔۔۔۔ جبار مرزا 

جب آپ کبھی کسی کے لیے بہت کچھ کہنا چاہ رہے ہوتے ہیں لفظ کہیں بھاگ جاتے ہیں ہمیں کوئی ایسے الفظ ملتے ہی نہیں جو اس شخصیت پر کہہ ...