نیو یارک (اے این این) بھارت کی وزارت خارجہ کے ترجمان وکاس سوارپ نے کہا ہے کہ نیو یارک میں اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے اجلاس کے موقع پر وزیراعظم نریندرا مودی اور وزیراعظم میاں نوازشریف کے درمیان دور دور سے ہاتھ ہلا کر مسکراہٹوں کا تبادلہ کرنا کوئی اچنبھے کی بات نہیں۔ اتنے اعلیٰ سطحی فورم پر عام طورپر دنیا بھر کے سربراہان ایسا کرتے ہیں۔ ترجمان نے کہاکہ نریندرا مودی وزیراعظم نوازشریف سے اپنے تعلقات کی قدر کرتے ہیں اس لئے انہوں نے ان سے ہاتھ ہلا کر مسکراہٹوں کا تبادلہ کیا۔
بھارتی وزارت خارجہ