لاہور (خصوصی نامہ نگار) امیرجماعت اسلامی اور الخدمت فائونڈیشن لاہورکے سر پرست میاں مقصود احمد نے کہا کہ معاشرے میں قربانی کی کھال کے بہترین مصرف کا شعور ہم نے دیا ہے آج کھالوں کی آمدن سے ہسپتال ، فری ڈسپنسریاں ، مساجد و مدارس ، امدادمستحقین ، کفالت یتیم بچوں ، مفت راشن ، صاف پانی ، سیلاب زدگان ، مصیبت زداہ کی امداد سمیت دیگر فلاحی کام ہو رہے ہیں۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے گذشتہ روز چمڑا منڈی میں کھالوں کی نیلامی کے موقع پر ملک بھر سے آئے تاجران سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔