فیشن اور سٹائل کی دنیا میں پیرس کو سب سے آگے سمجھا جاتا ہے .یہاں سے نکلنے والا فیشن عالمی مقبولیت حاصل کرتا ہے .میلان اور نیو یارک فیشن شوز کے بر عکس پیرس میں ماڈلز جو ملبوسات پہن کر ریمپ پر واک کر رہی ہیں وہ شوخ اور تیز رنگوں کا امتزاج ہیں .پہلے دو دن میں گائے لاریچی اور وین نوٹن کے موسم بہار اور خزان کیلیے بنائے گئے ملبوسات نمائش کیلیے پیش ہوئے جنہیں عوام نے بے حد سراہا .ملٹی کلر کمبینیشن سے بنے پیرس فیشن شو کے ملبوسات ایک مرتبہ پھر دنیا بھر پر سبقت لے جاتے نظر آرہے ہیں.