ملکی صرافہ مارکیٹوں میں فی تولہ سونے کی قیمت ایک بار پھر52ہزارروپے کی سطح سے تجاوزکرگئی

کراچی(آن لائن)ملکی صرافہ مارکیٹوں میںایک تولہ سونے کی قیمت ایک بار پھر52ہزارروپے کی سطح سے تجاوزکرگئی ۔جمعہ کے روز عالمی صرافہ مارکیٹ میں7ڈالرکے اضافے سے فی اونس سونے کی قیمت1326ڈالرہوگئی ۔آل پاکستان سپریم کونسل جیولرز ایسوسی ایشن کی رپورٹ کے مطابق ملکی صرافہ مارکیٹوںمیںایک تولہ سونے کی قیمت میں200روپے کااضافہ ریکارڈ کیا گیا جس کے بعد کراچی،لاہور،اسلام آباداورراولپنڈی کی صرافہ مارکیٹوںمیںایک تولہ سونے کی قیمت51ہزار800روپے سے بڑھ کر52ہزارروپے پرجاپہنچی اسی طرح171روپے کے اضافے سے دس گرام سونے کی قیمت44ہزار571روپے ہو گئی جبکہ ایک تولہ چاندی کی قیمت740روپے پربرقراررہی ۔

ای پیپر دی نیشن

آج کی شخصیت۔۔۔۔ جبار مرزا 

جب آپ کبھی کسی کے لیے بہت کچھ کہنا چاہ رہے ہوتے ہیں لفظ کہیں بھاگ جاتے ہیں ہمیں کوئی ایسے الفظ ملتے ہی نہیں جو اس شخصیت پر کہہ ...