ایل ٹی یوز‘ آر ٹی اوز کی کارکردگی کا جائزہ لینے کیلئے چیف کمشنرز کانفرنس طلب

Oct 01, 2016

اسلام آباد (نمائندہ خصوصی) ملک بھر میں ایل ٹی یوز اور آر ٹی اوز کی کارکردگی کے جائزہ کے لئے ایف بی آر کی دو روزہ چیف کمشنرز کانفرنس 6اکتوبر کو طلب کرلی گئی۔وزیر خزانہ بھی کانفرنس سے خطاب کریں گے۔کانفرنس میں ریونیو کے ہدف کو حاصل کرنے کی حکمت عملی‘ انکم ٹیکس اور سیلز ٹیکس کے وصولی کو مؤثر بنانے اور دوسرے امور پر مشاورت کی جائے گی۔

مزیدخبریں