لاہور (کامرس رپورٹر)لاہور الیکٹرک سپلائی کمپنی(لیسکو)کے چیف ایگزیکٹوچوہدری محمدانور نے کہا ہے کہ محکمہ کے ملازمین ہمارااثاثہ ہیں جواپنی جان ہتھیلی پر رکھ کر بجلی کی چالولائنوں پر کام کرتے ہیں اور عوام کی سہولت کے لیے شدید سردی کا موسم ہویاشدید گرمی کا ہر موسم میں24گھنٹے بجلی کے ترسیلی نظام کو بحال رکھنے کے لیے اوراکثراوقات اپنی جان کی پرواہ کیے بغیراپنے فرائض کی انجام دہی کیلئے مصروف رہتے ہیں۔کمپنی کے ملازمین ادارے کیلئے دِل وجان کی حیثیت رکھتے ہیں۔ محکمے کے ریٹائرڈ ملازمین کو ہمیشہ واجبات بروقت اداکیے جاتے ہیں اور اس شاندار روایت کوبہرصورت جاری رکھاجائے گا۔رواںماہ ریٹائرہونے والے ملازمین کو پنشن پیپرزاورواجبات کے چیکس دینے کی تقریب جنرل مینجرٹیکنیکل لیسکو اصغررضاکی صدارت میں منعقدہوئی اوراس تقریب میں اُنھوںنے لیسکوچیف کادرج بالاپیغام پڑھ کرسنایا۔انہوں نے ریٹائرڈملازمین کوباوقار طریقے سے مدت ملازمت پوری کرنے پرپنشن پیپرزاورچیک دئیے۔
جان ہتھیلی پر رکھ کر عوام کو بجلی فراہم کرنیوالے ملازم قابل فخر ہیں: چودھری نواز
Oct 01, 2016