واشنگٹن ( صباح نیوز)امریکہ کے ایک اعلیٰ عہدیدار نے کہا ہے کہ آئندہ ہفتے ہونے والی ایک بین الااقوامی کانفرنس میں متوقع طور پر افغانستان کے لیے تین ارب ڈالر کی سالانہ امداد کا وعدہ کیا جاسکتا ہے تاہم اس رقم کی فراہمی کا انحصار اصلاحات اور انسداد بد عنوانی کے اقدامات پر ہے۔یہ بات افغانستان اور پاکستان کے لیے امریکہ کے نمائندہ خصوصی رچرڈ اولسن نے واشنگٹن فورم میں کہی۔
بین الاقوامی کانفرنس میں افغانستان کیلئے 3 ارب ڈالر سالانہ امداد کا وعدہ کیا جا سکتا ہے رچرڈ اولسن کا واشنگٹن فورم میں خطاب
Oct 01, 2016