فیول ایڈجسٹمنٹ‘ بجلی کی قیمتوں میں 2.56 روپے یونٹ کمی کی منظوری اطلاق اگست کے بلوں پر ہو گا

Oct 01, 2016

اسلام آباد (آئی این پی) نیپرا نے بجلی کی قیمتوں میں کمی کا اعلان کردیا، کمی فیول ایڈجسٹمنٹ کے تحت کی گئی ہے، کے الیکٹرک پر اطلاق نہیں ہوگا۔ نیپرا نے فیول ایڈجسٹمنٹ کی مد میں بجلی کی قیمتوں میں دو روپے چھپن پیسے فی یونٹ کمی کردی جس کا اطلاق ماہ اگست کے بلوں پر کیا جائے گا۔ فیول ایڈجسمنٹ کی کمی کے باعث صارفین کو گذشتہ ماہ کے بلوں میں سے 27 ارب روپے واپس کئے جائیں گے۔ بجلی کی قیمتوں میں کمی کا اطلاق تین سو یونٹ سے کم بجلی استعمال کرنے والے اور کے الیکٹرک کے صارفین پر نہیں ہوگا۔

مزیدخبریں