فیصل آباد (نمائندہ خصوصی) جماعت اسلامی کے جلسہ میں پولیس اہلکاروں کو دھکے دے کر سٹیج سے اتار دیا گیا، ڈی ایس پی سول لائن سٹیج سے گر کر زخمی ہو گئے، جماعت اسلامی کے کارکنوں اور پولیس اہلکاروں کے مابین تصادم اس وقت ہوا جب پولیس اہلکاروں نے سٹیج پر بیٹھے جماعت اسلامی کے امیر سینیٹر سراج الحق کے گارڈ سے اسلحہ لائسنس مانگا اور سٹیج پر موجود دیگر مسلح افراد سے پوچھ گچھ کرنا چاہی تاہم بعد ازاں سٹیج سے پولیس اہلکاروں کو تھپڑ اور دھکے دے کر نیچے اتار دیا گیا۔