رائیونڈ جلسہ کی جھلکیاں

Oct 01, 2016

فرخ سعید خواجہ+ سید عدنان فاروق
٭… رائے ونڈ جلسہ گاہ میں بڑا سٹیج تیار کیا گیا جوکہ 40فٹ اونچا‘ 80فٹ لمبا اور 26 فٹ چھوڑا تھا۔ ٭… سٹیج پر 100 کے لگ بھگ کرسیاں لگائی گئی تھیں جس پر چیئرمین عمران خان‘ عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید احمد سمیت تحریک انصاف کے چوٹی کے رہنما بیٹھے تھے۔ ٭… سنٹرل پنجاب تحریک انصاف کے صدر عبدالعلیم خان‘ اربن لاہور کے صدر ولید اقبال‘ جنرل سیکرٹری حماد اظہر‘ رورل لاہور کے صدر ملک ظہیر عباس کھوکھر اور جنرل سیکرٹری اعجاز ڈیال انتظامات کے سرخیل تھے۔ ٭… ممبران پنجاب اسمبلی میاں محمود الرشید‘ میاں اسلم اقبال‘ شعیب صدیقی اور سعدیہ سہیل بھی کارکنوں کی توجہ کا مرکز بنے رہے۔ ٭…جلسے کا مقبول ترین نعرہ گو نواز گو رہا جبکہ بھارتی وزیراعظم مودی کے خلاف بھی نعرے بازی کی گئی۔ ٭… قومی اسمبلی کے حلقہ این اے 119 میں میاں حمزہ شہبازشریف کے مدمقابل الیکشن لڑنے والے محمد خان مدنی بیرون لاہور سے آئے ہوئے عہدیداروں و کارکنوں کی توجہ کا مرکز بنے رہے۔ ٭… لاہور سے آزاد کشمیر اسمبلی کے نومنتخب ممبر غلام محی الدین دیوان کی قیادت میں کشمیریوں کا قافلہ آیا۔ ٭… تحریک انصاف کی میڈیا ٹیم کے کارکن اشتیاق ملک‘ نوید عرفان احمد اور عائشہ چودھری نے میڈیا ٹیموں کو سہولیات فراہم کرنے میں زبردست کردار ادا کیا۔ ٭… معروف گلوکاروں ابرار الحق اور سلمان احمد سمیت دیگر گانے والوں نے اپنے پُرجوش نغموں سے حاضرین کا لہو گرما دیا جس پر مردوں اور خواتین نے نعرے بازی کے نئے ریکارڈ قائم کر دئیے۔ ٭… خیبر پختونخواہ سے صوبائی وزیر امین گنڈا پور کی قیادت میںآنے والا قافلہ میڈیا کی خصوصی توجہ کا مرکز بنا رہا۔ امین گنڈا پور پیدل قافلے کی قیادت کرتے بہت خوش و خرم نظر آئے۔ ٭… شمالی پنجاب کے قافلے کی قیادت عامر کیانی اور مالاکنڈ ڈویژن سے آنے والے قافلے کی قیادت محمود خان کر رہے تھے۔ ٭… جلسے کا وقت شام چار بجے مقرر تھا لیکن قافلوں کی آمد گیارہ بارہ بجے دن سے ہی شروع ہو گئی تھی۔ ٭… ڈھول کی تھاپ پر کارکنوں کے پارٹی جھنڈے لہراتے نعرے بازی نے جلسہ گاہ میں سماں باندھے رکھا۔ ٭… رائے ونڈ مارچ کو تحریک انصاف کے جھنڈے والے لباس اور ٹوپیاں پہنے کارکنوں کی چہل پہل سے رائے ونڈ میلے میں تبدیل کر دیا۔ جہانگیر ترین‘ شیخ رشید اور چودھری سرور سمیت دیگر رہنما کارکنوں کی شدید دھکم پیل کا سامنا کرکے سٹیج پر پہنچے۔ رکن قومی اسمبلی مراد سعید کے بھائی نصر اللہ خان سمیت کئی افراد کی جیبیں کٹ گئیں۔ اڈا پلاٹ کے جلسہ گاہ کی فضائی نگرانی بھی کی جاتی رہی۔ اس سلسلے میں ہیلی کاپٹر مسلسل جلسہ گاہ کی فضا میں چکر لگاتا رہا۔ ٭… جلسہ کے انٹری پوائنٹ سے مسلح شخص پکڑا گیا۔ ایس ایچ او قصور کے مطابق زاہد نامی شخص سے پستول اور گولیاں برآمد ہوئی ہیں ملزم خود کو خیبر پی کے کے وزیر تعلیم کا گارڈ بتاتا ہے۔ ٭…عوامی مسلم لیگ کے سوا کسی اپوزیشن جماعت نے تحریک انصاف کے جلسہ میں شرکت نہیں کی۔ ٭… تحریک انصاف کے سربراہ عمران خان اڈا پلاٹ جلسہ گاہ میں 7 بجکر 5 منٹ پر پہنچے۔ ٭… خواتین کے سٹیج کے دائیں جانب انکلوژر بنایا گیا تھا جہاں ماضی کی نسبت خواتین کی تعداد کافی کم تھی۔ ٭…عمران خان کے سٹیج پر پہنچتے ہی جلسہ کا باضابطہ آغاز ہو گیا۔ ٭… رائے ونڈ مارچ کے موقع پر کسی بھی ناخوشگوار واقعہ سے نپٹنے کے لئے ایدھی سنٹر لاہور کی30ایمبولینسز، 50رضاکار اور پیرامیڈیکل کا سٹاف جلسہ میں موجود رہا۔ ٭… جہا نگیر ترین نے عمران خان کو ’’چودھری‘‘ قرار دے دیا۔ میڈیا نے جہانگیر ترین اور شاہ محمود قر یشی سے مشترکہ طور پر سوال کیا کہ آپ دونوں لیڈروں میں سے بڑا چودھری کون ہے تو جواب میں جہانگیر ترین نے کہا کہ تحریک انصاف میں بڑا چودھری صرف عمران خان ہی ہے۔ ٭… رائے ونڈ مارچ کی ڈیوٹی سرانجام دینے وا لے 7ہزار پولیس اہلکار اور 1600ٹریفک وارڈنز کیلئے چکن بریانی اور جوس کے ڈبے پولیس لائن میں تیار کئے گئے۔ ٭… تحریک انصاف کرپشن کے معاملہ پر اڈا پلاٹ کے مقام پر جلسہ کرنے والی دوسری جماعت بن گئی آٹھ سال قبل 98 جماعت اسلامی نے قاضی حسین کی قیادت میںاسی مقام پر جلسہ کیا تھا اس وقت بھی میاں نوازشریف وزیراعظم تھے۔

مزیدخبریں