نندی پور پاور پراجیکٹ: گارڈ بلقیاس کو 14 روز کیلئے جیل بھیج دیا گیا، سکیورٹی انچارج مہتاب عالم کی عبوری ضمانت میں توسیع

Oct 01, 2016

گوجرانوالہ(نمائندہ خصوصی) نندی پور پاور پراجیکٹ میں ریکارڈ ضائع کیے جانے کے مقدمہ کی سماعت گزشتہ روز جوڈیشل مجسٹریٹ نزہت جبین کی عدالت میں ہوئی‘ فاضل عدالت نے ملزم سکیورٹی گارڈ بلقیاس خان کو 14 روزہ جوڈیشل ریمانڈ پر جیل بھجواتے ہوئے مقدمہ کی سماعت 13 اکتوبر تک ملتوی کردی۔ دوسری طرف نندی پور پاور پراجیکٹ کے سابق سکیورٹی انچارج کیپٹن مہتاب عالم نے بھی عبوری ضمانت میں آٹھ اکتوبر تک توسیع کرا لی ہے۔ پولیس کے مطابق سکیورٹی گارڈ بلقیاس خان نے اپنے بیان میں اعتراف جرم کرتے ہوئے کہا ہے کہ اس نے ریکارڈ مہتاب عالم کے کہنے پر ضائع کیا تھا جس پر مہتاب عالم نے گرفتاری سے بچنے کیلئے عدالت سے عبوری ضمانت حاصل کر لی تھی۔

مزیدخبریں