چک امرو (نامہ نگار) پاکستان بھارت سرحدی کشیدگی بڑھنے سے شکرگڑھ سیکٹر کی ورکنگ بائونڈری پر واقع دیہات میں تشویش پائی جانے لگی۔ زیرو لائن پر واقع متعدد دیہات کے رہائشیوں نے جمعرات کی رات نقل مکانی کرکے اپنے بچوں اور مال مویشیوں کو محفوظ مقامات پر منتقل کردیا۔ ابیال ڈوگر، جگوال،ننگل، ٹھاکر پور، سکمال، تغل پور اور دیگر سرحدی دیہات خالی ہونا شروع ہوگئے۔ ان دیہات میں گذشتہ روز تعلیمی اداروں میں حاضری کم رہی۔ چودھری اختر بھوجپور، ماسٹر فارووق، ماسٹر عرفان علی، ماسٹر اقبال و دیگر کا کہنا ہے کہ آئے روز کی اذیت سے بہتر کہ بھارت کے ساتھ ایک ہی روز فیصلہ کن جنگ کی جائے۔ یاد رہے کہ شکرگڑھ تحصیل مقبوضہ کشمیر اور بھارتی پنجاب کے دامن میں واقع ہے جسکی سرحدیں ایک طرف بھارتی پنجاب تو دوسری جانب مقبوضہ کشمیر سے ملتی ہیں۔
چک امرو:پاکستان، بھارت کشیدگی، شکرگڑھ کے سرحدی دیہات خالی ہونا شروع
Oct 01, 2016