بھارتی مصنوعات کی برآمدات‘ فلموں اور ڈراموں کی نشریات روکی جائیں تحریک انصاف کی پنجاب اسمبلی میں قرارداد

Oct 01, 2016

لاہور (صباح نیوز) تحریک انصاف کی رکن پنجاب اسمبلی سعدیہ سہیل رانا نے ایک قرارداد پنجاب اسمبلی میں جمع کروا دی ہے جس میں کہا گیا ہے کہ پنجاب کا یہ مقدس ایوان حکومت پاکستان سے بھارتی مصنوعات کے بائیکاٹ اور برآمدات ختم کرنے کے ساتھ ساتھ فلموں اور ڈراموں کی پاکستان میں نشریات کو روکنے کا مطالبہ کرتا ہے جب تک بھارتی مصنوعات کا مکمل بائیکاٹ کر کے اُسے معاشی طور پر نقصان نہیں پہنچایا جائے گا بھارت کا جنگی جنون ختم نہیں ہو گا۔ 

مزیدخبریں