رائیونڈ مارچ کیلئے سکیورٹی کے سخت انتظامات واک تھرو گیٹ لگائے گئے‘ 7 ہزار اہلکاروں 1600وارڈنز نے فرائض انجام دئیے

لاہور (نامہ نگار) لاہور پولیس کی طرف سے تحریک انصاف کے رائیونڈ مارچ کے لئے سکیورٹی کے فول پروف انتظامات کئے گئے ، 7ہزار پولیس اہلکاروں اور 1600ٹریفک وارڈنز نے فرائض سرانجام دیئے، اڈہ پلاٹ پر سٹیج اور پنڈال کی وقفے وقفے سے سویپنگ کی جاتی رہی، وزیراعظم کی رہائش گاہ جاتی امراء جانے والے راستوں کو کنٹینر لگا کر سیل کر دیا گیا۔ سی سی پی او لاہور کیپٹن (ر) امین وینس، ڈی آئی جی آپریشنز ڈاکٹر حیدر اشرف، سی ٹی او طیب حفیظ چیمہ اور محکمہ داخلہ پنجاب کی سکیورٹی ٹیم وقفے وقفے سکیورٹی انتظامات کی چیکنگ کے لئے دورے کرتی رہی۔ صبح سے ہی مختلف راستوں کو بیرئرز اورکنٹینرز لگا کر بند کر دیا گیا جبکہ پنڈال سے ملحقہ چھوٹی گلیوں اور راستوں کو خار تاریں لگا کر مکمل بند کر کے وہاں سکیورٹی تعینات رکھی گئی ۔ جلسے میں داخلے کے لئے 3راستے بنائے گئے، تمام شہریوں کو میٹل ڈیٹیکٹر اور واک تھروگیٹس سے گزارا گیا۔ جلسہ کی سی سی ٹی وی کیمروں سے مانیٹرنگ بھی کی گئی۔ پولیس، سپیشل برانچ اور بم ڈسپوزل سکواڈ کے اہلکار سراغ رساں کتوں اور دیگر آلات کے ذریعے سٹیج اور پنڈال کی وقفے وقفے سے تلاشی لیتے رہے۔ پنجاب پولیس کے اعلیٰ افسران نے جمعہ کی صبح اجلاس کرکے پی ٹی آئی کے رائیونڈ کی طرف مارچ اور جلسے کیلئے ترتیب دی گئی سکیورٹی کا ازسرنو جائزہ لیا۔

ای پیپر دی نیشن

آج کی شخصیت۔۔۔۔ جبار مرزا 

جب آپ کبھی کسی کے لیے بہت کچھ کہنا چاہ رہے ہوتے ہیں لفظ کہیں بھاگ جاتے ہیں ہمیں کوئی ایسے الفظ ملتے ہی نہیں جو اس شخصیت پر کہہ ...