تحریک انصاف کے جلسے میں ایک بار پھر خواتین سے بدتمیزی، سٹیج کے قریب آنے پر کارکنوں، پولیس میں ہاتھا پائی

Oct 01, 2016

لاہور (نامہ نگار + نیوز ایجنسیاں+ نوائے وقت رپورٹ) تحریک انصاف کے جلسہ میں ایک بار پھر خواتین کو بدتمیزی کا سامنا کرنا پڑا۔ اڈا پلاٹ رائے ونڈ میں پی ٹی آئی کے بہت سے کارکن خواتین کے لئے بنائے گئے الگ سے پنڈال کے گیٹ پر جمع ہو گئے۔پارٹی چیرمین عمران خان کی آمد سے قبل جب مرکزی رہنماء جہانگیر ترین جلسہ گاہ میں پہنچے تو مرد کارکن آپے سے باہر ہو گئے اور ایک خاتون جو خواتین کے پنڈال میں جانا چاہتی تھی ان کے گھیرے میں آگئی بعض مرد کارکنوں نے اس سے بدتمیزی کی اور خاتون کو دھکے بھی دیئے۔ جلسے میں سٹیج کے قریب جانے سے روکنے پر پی ٹی آئی کے کارکنوں اور پولیس کے درمیان ہاتھا پائی ہوگئی، کارکنوں نے سٹیج کے گرد لگائی گئی خاردار تاریں ہٹا دیں، پولیس کی اضافی نفری طلب کرکے کارکنوں کو پیچھے ہٹایا گیا۔

مزیدخبریں