رائیونڈ مارچ: پولیس کی ڈیوٹیوں کی وجہ سے کوئی ملزم عدالت پیش نہیں کیا گیا، مقدمات کی سماعت ملتوی، قریبی علاقوں کے تعلیمی ادارے بند رہے

لاہور (اپنے نامہ نگار سے + این این آئی) عمران خان کے رائیونڈ مارچ کے باعث پولیس کی انتظامی ڈیوٹی کی وجہ سے لاہور کی ماتحت عدالتوں میں گزشتہ روز کوئی ملزم پیش نہیں کیا گیا۔ ملزمان نہ آنے کی وجہ سے زیر سماعت سینکڑوں فوجداری مقدمات میں اگلی تاریخیں دے دی گئیں۔ سیشن عدالتوں سمیت دیگرماتحت عدالتوں کے بخشی خانے خالی پڑے رہے۔ عدالتوں میں سائلین کا رش رہا۔ عدالتوں میں وکلا حضرات بھی پیش ہوئے۔ پولیس اہلکاروں کاکہنا تھا کہ لاہور میں اکثر سڑکیں بند ہیں جس کی وجہ سے ملزمان عدالتوںمیں پیش نہیں ہوسکے۔ علاوہ ازیں مارچ کے باعث راستوں کی بندش کے خدشے کے پیش نظر تعلیمی اداروں میں پک اینڈ ڈراپ کی سہولت دینے والے متعددڈرائیوں نے اپنی ٹرانسپورٹ باہر نہ نکالی جسکے باعث تعلیمی اداروں میں طلبہ کی تعداد انتہائی کم رہی، رائیونڈ اور ملحقہ علاقوں میںنجی تعلیمی ادارے مکمل بند رہے۔ رائیونڈ اور ملحقہ علاقوں سے تعلق رکھنے والوں نے بھی کسی بھی مشکل سے بچنے کے لئے اپنی معمول کی سرگرمیاں معطل رکھیں۔

ای پیپر دی نیشن

آج کی شخصیت۔۔۔۔ جبار مرزا 

جب آپ کبھی کسی کے لیے بہت کچھ کہنا چاہ رہے ہوتے ہیں لفظ کہیں بھاگ جاتے ہیں ہمیں کوئی ایسے الفظ ملتے ہی نہیں جو اس شخصیت پر کہہ ...