سرچ آپریشن: لاہور‘ کراچی‘ اسلام آباد میں 98 مشتبہ افراد گرفتار

Oct 01, 2016

کراچی+ اسلام آباد+ (نیوز ایجنسیاں+ نامہ نگار) سرچ آپریشن کا سلسلہ گذشتہ روز بھی جاری رہا جس کے دوران لاہور‘ کراچی‘ اسلام آباد میں 98 مشتبہ افراد کو گرفتار کر لیا گیا۔ کراچی میں پولیس نے رضویہ، شاہ رسول کالونی، ماڑی پور ٹرک اڈہ اور شریف آباد کے علاقوں سے چار ملزموں سمیت 76 مشتبہ افراد کو حراست میں لے لیا گیا۔ علاوہ ازیں اسلام آباد میں پولیس حکام اور رینجرز نے بہارہ کہو میں مشترکہ آپریشن کرتے ہوئے 14 مشتبہ افراد کو گرفتار کرلیا‘ گرفتار افراد سے بھاری مقدار میں اسلحہ برآمد کرلیا گیا۔ اسلحے میں تین ڈیٹونیٹر‘ دو پستول اور متعدد مقدار میں گولیاں برآمد کی گئیں۔ ادھر لاہور کے علاقے شیراکوٹ میں پولیس نے کومبنگ آپریشن کے دوران 8 مشتبہ افراد کو گرفتار کرکے حوالات میں بند کر دیا جن کے پاس شناختی دستاویزات نہیں تھیں۔

مزیدخبریں