آئی ٹی ایف گرین بیچ کوچنگ کورس 35 میں سے 13 کوچز کامیاب

لاہور(سپورٹس رپورٹر) پاکستان ٹینس فیڈریشن نے دوسرے پاکستان سپورٹس بورڈ پی ٹی ایف پری آئی ٹی ایف گرین بیج کوچنگ کورس کے نتائج کا اعلان کر دیا ہے جس کے مطابق 35 میں سے 13کوچز نے کامیابی حاصل کر کے نیشنل گرین بیج کوچ بننے کا اعزاز حاصل کر لیا ہے۔ پاکستان سپورٹس بورڈ نے اس چار روزہ کورس کوسپانسر کیا اور پنجاب لان ٹینس ایسو سی اشن نے اسے پاکستان ٹینس فیڈریشن کے زیرسرپرستی آرگنائز کیا تھا۔ کامران خلیل ، آی ٹی ایف کوچ اور نصراللہ رانا نے اس کورس کو کنڈیکٹ کیا اور سارہ منصور نے معاونت کی ۔

ای پیپر دی نیشن

''درمیانے سیاسی راستے کی تلاش''

سابق ڈپٹی سپیکرقومی اسمبلی پاکستان جن حالات سے گزر رہا ہے وہ کسی دشمن کے زور کی وجہ سے برپا نہیں ہو ئے ہیں بلکہ یہ تمام حالات ...