پاکستان نے ایران کو ہراکر ایشین ریڈر بلیئر ڈ چیمپئن شپ جیت لی

Oct 01, 2016

لاہور ( نمائندہ سپورٹس +نوائے وقت رپورٹ) پندرہویں ایشین ریڈر بلیئر ڈ چیمپئن شپ پاکستان نے جیت لی ۔پاکستان نے فائنل میں ایران کو تین ایک سے شکست دی ۔پاکستانی جوڑی سابق عالمی چیمپئن محمد آصف اور قومی چیمپئن بابر مسیح پر مشتمل تھی ۔ایشین ٹیم بلیئرڈز چیمپئن شپ کے سیمی فائنل میں پاکستان نے بھارت کو 3-2 کے مارجن سے ہرایا۔

مزیدخبریں