انڈر 18 ایشین ہاکی ٹورنامنٹ : پاکستان نے تیسری پوزیشن حاصل کر لی

لاہور(سپورٹس رپورٹر+ نمائندہ سپورٹس) انڈر 18 بوائز ایشیا کپ ہاکی ٹورنامنٹ میں پاکستان ٹیم نے تیسری پوزیشن حاصل کر لی۔ ڈھاکہ میں منعقد ہونے والے ٹورنامنٹ میں تیسری پوزیشن کے لیے کھیلے جانے والے میچ میں پاکستان انڈر 18 ٹیم نے حریف چائینز تائپے کو 18 گول سے مات دی۔ حریف ٹیم کوئی گول نہ کر سکی۔ میچ کے پہلے ہاف میں پاکستان ٹیم کو چائینز تائپے کے خلاف 10-0 سے برتری حاصل تھی۔ بعد ازاں ٹورنامنٹ کے فائنل میں بھارت نے میزبان بنگلہ دیش ٹیم کو 5-4 سے مات دیکر ٹائٹل اپنے نام کر لیا۔ وقفہ تک دونوں ٹیموں کے درمیان مقابلہ ایک ایک گول سے برابر تھا۔

ای پیپر دی نیشن

''درمیانے سیاسی راستے کی تلاش''

سابق ڈپٹی سپیکرقومی اسمبلی پاکستان جن حالات سے گزر رہا ہے وہ کسی دشمن کے زور کی وجہ سے برپا نہیں ہو ئے ہیں بلکہ یہ تمام حالات ...