بابر اعظم کی شاندار سنچری‘ پاکستان نے ویسٹ انڈیز کو پہلا ون ڈے میچ 111 رنز سے ہرا دیا

لاہور (نمائندہ سپورٹس +سپورٹس رپورٹر)پاکستان نے ویسٹ انڈیز کو پانچ ون ڈے میچوں کی سیریز کے پہلے میچ میں111رنز سے ہراکر ایک صفر کی برتری حاصل کر لی ۔ ویسٹ انڈیز نے ٹاس جیت کر پاکستان کو بیٹنگ کی دعوت دی ۔ پاکستان نے 44اوورز میں چھ وکٹوں پر 256رنز بنا لیے تھے کہ فلڈ لائٹس میں خرابی آ گئی اور روشنی کی کمی کے باعث میچ روک دیا گیا اور آدھے گھنٹے کے بعد میچ دوبارہ شروع ہو سکا۔ میچ کو 49اوورز تک محدود کر دیا گیا جبکہ کھانے کے وقفے کا دورانیہ بھی کم کر کے 10منٹ کر دیا گیا۔ پاکستان نے 49اوورز میں 9وکٹوں پر 284رنز بنائے۔ کپتان اظہر علی پہلی ہی گیند پر وکٹ گنوا بیٹھے۔ شرجیل خان نے 54رنز بنائے۔شعیب ملک صرف 6رنز بنا سکے۔ سرفراز احمد 35رنز بناکر پویلین لوٹ گئے۔بابر اعظم نے کیرئیر کی پہلی سنچری مکمل کی اور 120رنز پر آئوٹ ہو گئے۔ محمد رضوان 11رنز پررن آوٹ ہو گئے۔ عماد وسیم 24رنز بنانے میں کامیاب ہوئے۔وہاب ریاض بغیر کوئی سکور بنائے ہی رن آئوٹ ہو گئے ۔ محمد عامر تین اور حسن علی دو رنز کے ساتھ ناٹ آوٹ رہے۔براتھا ویت نے تین ‘گیبریل ‘ہولڈر ‘سلیمان بین اور نائرائن نے ایک ایک کھلاڑی کو آئوٹ کیا۔ویسٹ انڈیز کی جانب سے چارلز اور برتھ ویٹ نے کھیل کا آغاز کیا لیکن چارلز 20رنز پر پویلین لوٹ گئے۔براتھ ویٹ صرف 14رنز بناسکے۔ ڈیوائن براوو 12رنز بناکر چلتے بنے۔ دنیش رامدین آٹھ رنز بناسکے ۔کیرن پولارڈنو اور ہولڈر صرف 1رن بنا سکے۔کارلوس براتھ ویٹ 15رنز پر پویلین لوٹ گئے۔مارلن سیموئلز 46 رنز پر کلین بولڈہوئے۔نائرائن 23‘گیبریل دو رنز پر چلتے بنے۔سلیمان بین سولہ رنز پر ناقابل شکست رہے ۔کالی آندھی 38.4اوورز میں 175رنز پر ڈھیر ہوگئی۔محمد نواز نے چار ‘حسن علی تین ‘عماد وسیم ‘محمد عامر اور وہاب ریاض نے ایک ایک کھلاڑی کو آئوٹ کیا۔ بابر اعظم کو میچ کا بہترین کھلاڑی قرار دیا گیا ۔ دوسرا میچ کل شام چار بجے شارجہ میں ہی کھیلا جائے گا۔پاکستان بھارت کو پیچھے چھوڑ کر ون ڈے فارمیٹ میں سب سے زیادہ میچ جیتنے والے ممالک میں دوسرے نمبر پر آگیا ۔

ای پیپر دی نیشن

''درمیانے سیاسی راستے کی تلاش''

سابق ڈپٹی سپیکرقومی اسمبلی پاکستان جن حالات سے گزر رہا ہے وہ کسی دشمن کے زور کی وجہ سے برپا نہیں ہو ئے ہیں بلکہ یہ تمام حالات ...