لندن(بی بی سی) 10 برس قبل خلا میں بھیجا جانے والے روزیٹا نامی سیٹلائٹ کے دمدار ستارے سے ٹکرا کر تباہ ہونے کے ساتھ ہی اس کا تاریخی مشن ختم ہو گیا۔ اس سیٹلائٹ کو دمدار ستارے 67 پی کے مطالعے کے لئے بھیجا گیا تھا اور یہ دو برس سے کام کر رہا تھا۔ یورپین سپیس ایجنسی کا کہنا تھا کہ روزیٹا سورج سے اتنی دور ہوتا جا رہا تھا کہ اپنی بیٹریاں ری چارج کرنے کے قابل نہیں رہتا۔