بلغاریہ میں چہرہ ڈھانپنے والے لباس پر پابندی عائد

صوفیہ (آن لائن) یورپی ملک بلغاریہ کی پارلیمنٹ نے ایک مسودہ قانون کی منظوری دی ہے، جس کے تحت سارے ملک میں برقعے سمیت دوسرے وہ تمام لباس ممنوع قرار دے دئیے گئے ہیں جن سے چہرہ ڈھانپا جا سکتا ہے۔ پارلیمنٹ میں یہ بل قدامت پسند جماعت پیٹریاٹک فرنٹ نے پیش کیا تھا۔ اِس نئے قانون کے تحت حکومتی اداروں، اسکولوں اور مختلف انتظامی علاقوں میں برقعہ یا نقاب کرنے پر پابندی عائد ہو گئی ہے۔

ای پیپر دی نیشن