بھارت کا آزاد کشمیر میں سرجیکل سٹرائیک کا دعوی غلط بیانی کے سوا کچھ نہیں: وزیر اعظم آزاد کشمیر راجہ فاروق حیدر خان

Oct 01, 2016 | 18:51

ویب ڈیسک

اسلام آباد میں میڈیا سے گفتگو میں وزیر اعظم آزاد کشمیر راجہ فاروق حیدر خان کا کہنا تھا کہ وزیراعظم نوازشریف نے اقوام متحدہ میں مسئلہ کشمیر کے معاملے پر دو ٹوک مؤقف اپنایا۔ انہوں نے بھارتی کو امن اور مذاکرات کا پیغام بھی دیا۔ انکا کہنا تھا کہ بھارت کی جانب سے سرجیکل سٹرائیک کا دعوی غلط بیانی کے سوا کچھ نہیں۔
بھارتی آرمی کے ڈی جی ایم او کے بیان کی سختی سے مذمت کرتے ہیں۔ بھارتی فوج لائن آف کنٹرول پر ڈیوٹی کرنے سے گھبراتی ہے۔ شہریوں کے حوصلے بلند ہیں۔ بھارت کو جنگ کی قیمت اچھی طرح معلوم ہے.

مزیدخبریں