سیکٹر کمانڈر کو ہٹا دیا گیا، اوڑی میں کچھ تو غلط ہوا، سرجیکل سٹرائیک کے بعد پاکستان کومے سے باہر نہیں آیا: منوہر پاریکر

 مقبوضہ کشمیر میں واقع اوڑی سیکٹر کے بھارتی بریگیڈ کمانڈر اوما شنکر کو ہٹا کر ان کی جگہ کرنل یشپال کو تعینات کردیا گیا ہے۔ بھارتی وزیر دفاع نے کہا ہے کہ واقعہ میں اندرونی طور پر کچھ غلط ہوا ہے۔ غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق بھارت نے اوڑی سیکٹر کے بریگیڈ کمانڈر کو ان کے عہدے سے ہٹا دیا ہے اور ان کی جگہ کرنل یشپال کو عہدے پر تعینات کردیا گیا ہے۔ بھارتی حکام کے مطابق اوڑی سیکٹر کے بریگیڈ کمانڈر کو تحقیقات میں شامل کرنے کے لئے عہدے سے ہٹایا گیا ہے اور وہ تحقیقات مکمل ہونے تک اپنے عہدے پر کام نہیں کریں گے اور واقعے کی انکوائری مکمل ہوتے ہی وہ اپنے فرائض سنبھال لیں گے۔بھارتی وزیر دفاع منوہر پاریکر نے اوڑی حملے میں اندرونی غلطی کا عندیہ دیتے ہوئے کہا ہے کہ اس واقعہ میں کچھ تو غلط ضرور ہوا ہے،ہم غلطی کو سدھارنے کےلئے تحقیقات کرنے جا رہے ہیں ،اس بات کو یقینی بنایا جائے گا کہ ایسا دوبارہ نہ ہو۔بھارتی میڈیا کے مطابق منوہر پاریکر نے اوڑی حملے کی تحقیقات کی تصدیق کرتے ہوئے کہا کہ کچھ تو ضرور غلط ہوا ہے جس کے باعث حملہ آور کارروائی کرنے میں کامیاب ہوئے ۔اگر ضرورت پڑی تو بھارت منہ توڑ جواب دینے کی صلاحیت رکھتا ہے ۔انھوں نے کہا کہ واقعہ کی تحقیقات کا حکم دے دیا گیا ہے یہ ایک حساس معاملہ میں اس پر تفصیل سے بات نہیں کر سکتا تاہم اتنا کہوں گا کہ کچھ غلط ضرور ہوا ہے جب آپ کسی غلطی کو درست کرنے جاتے ہیں تو یہ بات یقینی بنائی جاتی ہے کہ ایسا دوبارہ نہ ہو۔ بھارتی وزیر دفاع منوہر پاریکر نے پاکستان کے خلاف ہرزہ سرائی کرتے ہوئے کہا لائن آف کنٹرول کے دوسری طرف ہماری سرجیکل سٹرائیک کے بعد ابتک پاکستان کومے سے باہر نہیں آیا‘ پاکستان سرجیکل سٹرائیک سے انکا راس لیے کررہا ہے کیونکہ وہ سرجیکل سٹرائیک سے ہونے والے نقصان سے نمٹنے کے قابل نہیں اور اسے ابھی تک اس بات کا احساس نہیں ہوا کہ کب بھارتی سپیشل فورسز آزاد کشمیر میں داخل ہوئیں اور اپنا کام مکمل کیا،ہم کسی کو نقصان پہنچانا نہیں چاہتے لیکن اگر کوئی ہمیں نقصان پہنچانے کی کوشش کرے گا تو اسے بھرپور جواب دیا جائے گا۔ بھگوان ہنومان کو لنکا جانے سے پہلے اپنی طاقت کا اندازہ نہیں تھا۔ وزیر دفاع نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہاکہ لا ئن آف کنٹرول کے دوسری طرف ہماری سراجیکل سٹرائیک کے بعدپاکستان اب بھی کومے میں ہے ۔وزیر دفاع منوہر پریکر نے مبینہ طور پر لائن آف کنٹرول کے دوسری طرف سرجیکل سٹرائیکس کے دوران آٹھ دہشتگردی کے لانچ پیڈ تباہ کرنے پر سپیشل فورسز کی کوششوں کو سراہا۔ انہوں نے کہاکہ جو کوئی بھی بھارت کو نقصان پہنچانے کے بارے میں سوچے گا بھی تو اسے سخت جواب ملے گا۔ انہوں نے سپیشل فورسز کی کوششوں کی تعریف کرتے ہوئے کہاکہ ہم کسی بھی قوم پر قبضہ کرنا نہیں چاہتے۔ بھگوان راما نے لنکا کو فتح کیا اور اسے ویب ہیشانا کے حوالے کردیا ہم نے بنگلہ دیش میں بھی ایسا ہی کیا ،ہم کسی کو نقصان پہنچانا نہیں چاہتے لیکن اگر کوئی ہمیں نقصان پہنچانے کی کوشش کرے گا تو اسے بھرپور جواب دیا جائے گا۔ پاکستان کی جانب سے بھارتی سرجیکل سٹرائیک کے دعوے کو مسترد کرنے کے حوالے سے ایک سوال پر انہوں نے کہاکہ پاکستان اس لیے ایسا کررہا ہے کیونکہ وہ سرجیکل سٹرائیک سے ہونے والے نقصان سے نمٹنے کے قابل نہیں اور اسے ابھی تک اس بات کا احساس نہیں ہوا کہ کب بھارتی سپیشل فورسز آزاد کشمیر میں داخل ہوئیں اور اپنا کام مکمل کیا۔ بھگوان ہنومان کو لنکا جانے سے پہلے اپنی طاقت کا اندازہ نہیں تھا ہم نے اپنی مسلح افواج کو اپنی طاقت کا احساس دلایا ہے۔

ای پیپر دی نیشن