چین نے تبت میں بڑا آبی منصوبہ شروع کر دیا‘ بھارت کو پانی کی فراہمی متاثر ہو گی

Oct 01, 2016 | 20:46

ویب ڈیسک

چین نے دریائے برہم پترا پر تبت کے مقام پرہائیڈرو پراجیکٹ کی تعمیر شروع کر دی۔ بھارت کی پانچ بڑی ریاستوں کو پانی کی فراہمی متاثر ہو گی۔ بھارتی میڈیا کے ہاتھوں یرغمال بھارتی حکومت کو پاکستان کا پانی روکنے کی دھمکی مہنگی پڑ گئی، چین نے تبت کے مقام پر اپنی تاریخ کا سب سے بڑا آبی منصوبہ شروع کردیا جسے لال ہو پروجیکٹ کا نام دیا گیا ہے۔ اس منصوبے پر چار اعشاریہ نو پانچ بلین یوان لاگت آئی گی اور یہ 2019ءمیں مکمل ہو گا۔ اس منصوبے کی تعمیر سے دریائے برہم پترا کے پانی میں چھتیس فیصد کمی واقع ہوگی جس کے نتیجے میں بھارت کی پانچ بڑی ریاستوں پانی کی شدید قلت پیدا ہوگی اس کے ساتھ ساتھ بنگلہ دیش کو بھی پانی کی فراہمی متاثر ہوگی ۔ چینی حکام کے مطابق بھارت کے ساتھ پانی کے معاملے پر کسی قسم کا معاہدہ نہیں ہے اسلئے ہم اپنے فیصلے کرنے میں آزاد ہیں۔

مزیدخبریں