سوات( آئی این پی) مسلم لیگ (ن) کے رہنما انجینئر امیر مقام نے کہا کہ عمران خان کا وزارت عظمیٰ کاخواب خواب ہی رہ جائیگا۔ تبدیلی سرکار دوسروں کے منصوبوں پر تختیاں لگا رہی ہے۔ ہفتہ کو میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ تبدیلی سرکار بتائے کہ چار سال میں انہوں نے کتنے کام کئے ہیں۔