راولپنڈی(صباح نیوز)بے نظیر بھٹو ائیر پورٹ اسلام آباد کی پارکنگ میں کھڑی گاڑی سے اسلحہ برآمد ہوا ہے۔ اے ایس ایف حکام کے مطابق ڈبل کیبن گاڑی میں اسلحہ کی اطلاع ملتے ہی اے ایس ایف اہلکاروں نے گاڑی کو گھیرے میں لے لیا۔ گاڑی میں موجود اشفاق نامی ڈرائیور نے اے ایس ایف حکام کو بتایا کہ وہ صوبہ خیبر پی کے کے پولیس کا ملازم ہے اور خیبرپی کے ہاؤس اسلام آباد سے وزیراعلیٰ خیبر پی کے کے کزن کو ائرپورٹ لینے آیا ہے ۔اے ایس ایف حکام نے ڈرائیور کو تھانہ ائرپورٹ پولیس کے حوالے کر دیا۔ ملزم سے ایس ایم جی گن اور 90 رائونڈ کا ایک خنجر برآمد ہوا ہے۔ تھانہ ائرپورٹ پولیس کا کہنا تھا ملزم کو حراست میں لے لیا جبکہ ملزم کا پولیس کارڈ زائدالمیعاد ہے۔ کے پی کے پولیس سے ملزم کی تصدیق کے بعد قانونی کارروائی کی جائے گی۔