اسلام آباد(نمائندہ نوائے وقت)سپریم کورٹ میں2 اکتوبر سے شروع ہونے والے عدالتی ہفتے کے دوران مقدمات کی سماعت کے لیئے 5بنچ تشکیل دے دیئے گئے ہیں۔ بینچ نمبر ایک چیف جسٹس میاں ثاقب نثار، جسٹس عمر عطا بندیال اور جسٹس فیصل عرب پر مشتمل ہے ۔ بینچ نمبر 2جسٹس اعجاز افضل خان، جسٹس قاضی فائز عیسیٰ اور جسٹس اعجازالاحسن پر مشتمل ہے ، بینچ نمبر 3جسٹس گلزار احمد ، جسٹس مقبول باقر اور جسٹس مظہر عالم میاں خیل پر مشتمل ہے ۔ بینچ نمبر 4جسٹس شیخ عظمت سعید اور جسٹس سجاد علی شاہ پر مشتمل ہے جبکہ بینچ نمبر پانچ جسٹس مشیر عالم اور جسٹس دوست محمد خان پر مشتمل ہے ۔جن اہم مقدمات کی سماعت ہوگی ان میں چیئرمین تحریک انصاف عمران خان اور جنرل سیکرٹری جہانگیر ترین کی نااہلی کے لیئے حنیف عباسی کی درخواست کی سماعت ۔ الیکشن میٹرز، نیب مقدمات،قتل کے مقدمات میں اپلیں شامل ہیں۔