اوکاڑہ: 9 سالہ بچہ مبینہ زیادتی کے بعد قتل: فیروزوالہ میں بھی دو لڑکے ہوس کا شکار

اوکاڑہ ، فیروزوالہ (نامہ نگار) اوکاڑہ کے نواحی علاقے میں 9 سالہ بچے کو مبینہ زیادتی کے بعد قتل کردیا گیا۔ تھانہ چوچک کے علاقہ چک نمبر 9 جی ڈی کے لیاقت علی کے بیٹے رفاقت علی کی ہاتھ پائوں بندھی نعش مویشیوں کے احاطے سے برآمد ہوئی۔ بچے کے جسم پر بظاہر تشدد یا زخم کا نشان نہ ہے البتہ پوسٹ مارٹم رپورٹ کے بعد تمام حقائق سامنے آجائیں گے کہ بچے کے ساتھ زیادتی ہوئی ہے یا نہیں۔ علاوہ ازیں فیروزوالہ میں پولیس چوکی لبان والا کے علاقہ میں اوباش جاناں اور اسکے ساتھیوں نے ایف اے کے طالب علم کو زیادتی کا نشانہ بنا دیا جبکہ ملزم اشفاق اسکے ساتھیوں نے نوعمر لڑکے ابوذر کو زیادتی کا نشانہ بنا دیا۔

ای پیپر دی نیشن

میں نہ مانوں! 

خالدہ نازش میری سکول کی ایک دوست کو ڈائجسٹ پڑھنے کا بہت شوق تھا ، بلکہ نشہ تھا - نصاب کی کوئی کتاب وہ بے شک سکول بستے میں رکھنا ...