واشنگٹن(این این آئی)معروف امریکی آن لائن میگزین پولیٹیکو نے بتایا کہ امریکی صدر کی سخت ویزا پالیسی کے اعلان کے بعد پاکستان بھی ان اسلامی ممالک میں شامل ہوگیا جن کے شہریوں کو امریکی ویزوں کی تعداد میں نمایاں کمی آئی۔یاد رہے کہ ٹرمپ نے رواں سال کے اوائل میں ایگزیکٹیو آرڈر کے ذریعے ایران، عراق، لیبیا، صومالیہ، شام ، یمن اور سوڈان کے شہریوں پر سفری پابندی عائد کی تھی تاہم بعد میں عراق اور سوڈان کو فہرست سے خارج کرکے افریقی ملک چاڈ، شمالی کوریا اور وینزویلا کو شامل کیا گیا تھا۔امریکی آن لائن میگزین کی رپورٹ کے مطابق پاکستانیوں کے لئے ویزوں میں 26 فیصد جبکہ ایران کے لئے یہ تعداد37 فیصد کم کر دی گئی۔۔