اسلا م آباد(صباح نیوز)ملک میں ایچ آئی وی ایڈز سے متاثرہ مریضوں کی تعداد میں خطرناک حد تک اضافہ ہوا ہے، ایڈز کے مریضوں کی تعداد 1 لاکھ 32 ہزار تک پہنچ گئی۔ موذی مرض کےحوالے سے قومی سروے مکمل کر لیا گیا، رپورٹ آئندہ ہفتے جاری کی جائے گی۔گزشتہ ایک برس کے دوران 60ٹیموں نے 20شہروں میں سروے کے دوران 5ہزار مقامات سے اعدادو شمار حاصل کئے۔ سروے رپورٹ میں غیر مصدقہ خون کی منتقلی، منشیات کا استعمال اور جنسی بے راہروی کو ایڈز پھیلنے کی وجہ قرار دیا گیا ہے۔سروے کے مطابق پنجاب میں ایڈز کے مریضوں کی تعداد 60 ہزار، سندھ میں 52ہزار ہو گئی جبکہ خیبر پی کے میں 11ہزار، بلوچستان میں 3 ہزار افراد ایڈز سے متاثر ہوئے۔ اسلام آباد میں 6 ہزار افراد ایڈز کے مرض میں مبتلا ہیں۔ 20 شہروں میں سروے کے دوران 5 ہزار مقامات سے اعدادو شمار حاصل کئے گئے ہیں۔