علماء دین کے نام پر ہونیوالی خرافات سے سادہ لوح لوگوں کو آگاہی دیں: عبدالغفار روپڑی

لاہور (خصوصی نامہ نگار)جماعت اہلحدیث پاکستان کے امیر حافظ عبدالغفارروپڑی نے کہا کہ حضرت امام حسین ؓ اور خلفائے راشدین کی حقیقی تعلیمات کو تعلیمی نصاب کا حصہ بنایا جائے،علماء کو دین کے نام پر ہونے والی خرافات کے بارے میں سادہ لوح مسلمانوں کو آگاہی دینا ہوگی،ایسی خرافات کو دین اسلام کا حصہ بنا کر عوام کے سامنے پیش کرکے گمراہ کیا جارہا ہے، امن کو مستقل قائم کرنے کیلئے تمام مکاتب فکر کا حکومت ،قانون نافذ کرنے والے اداروں اور افواج پاکستان کے ساتھ مثالی تعاون کرنا ہوگا ۔حافظ عبدالوھاب روپڑی، مولانا شکیل الرحمن ناصرنے کہا کہ سیدنا امام حسین ؓ نے انسانیت اور اسلام کی بقاء کیلئے قربانی دی ۔حافظ عبدالوحید شاہدروپڑی نے کہا ہے کہ جذبہ ایثار اور قربانی کو پورا سال اپنی زندگیوں میں لا کر عالم اسلام اور امت مسلمہ کی ترقی کا باعث بن سکتے ہیں۔

ای پیپر دی نیشن

''درمیانے سیاسی راستے کی تلاش''

سابق ڈپٹی سپیکرقومی اسمبلی پاکستان جن حالات سے گزر رہا ہے وہ کسی دشمن کے زور کی وجہ سے برپا نہیں ہو ئے ہیں بلکہ یہ تمام حالات ...