صفائی کی صورتحال کو تسلی بخش بنانا لاہور کارپوریشن کا مشن ہے: محمود تمنا

رائے ونڈ (نامہ نگار) چیف آفیسر لاہور کارپوریشن محمود تمنا نے اقبال ٹائون افسروں کے ساتھ سی او یونٹ کا اچانک دورہ کیا۔ سی او یونٹ کے ملازمین کو صفائی کے حوالے سے خصوصی ہدایات دیں۔ انہوں نے کہا کہ لاہور کارپوریشن کی پہلی ترجیح صفائی،صفائی اور صرف صفائی ہے ،سیوریج سسٹم کی صورتحال کو انتہائی تسلی بخش بنانے کیلئے حکمت عملی تیار کی گئی ہے ،رائے ونڈ کو دو یونٹس میں تقسیم کردیا گیا ہے۔ اس موقع پر اسسٹنٹ کمشنر رائے ونڈ علی اکبر بھنڈر ،چیئرمین میاں مبشر حسین اور دائود احمد خاں اور وائس چیئرمین حاجی محمد اعظم خاں بھی موجود تھے۔

ای پیپر دی نیشن