لاہور(پ ر)مووآن پاکستان کے مرکزی چیئرمین محمدکامران میاں نے کہا ہے کہ پاکستان کی دفاعی قیادت بیدار مگرحکمران سورہے ہیں۔پاکستان کی پروفیشنل افواج کے ہوتے ہوئے بھارت سمیت کوئی دشمن مادروطن کومیلی آنکھ سے نہیں دیکھ سکتا۔حکمرانوں کے شرانگیز بیانات پرشدیدتحفظات ہیں۔وفاقی وزیرخارجہ خواجہ آصف کے حالیہ موقف پرگہری تشویش ہے ،ہم مووآن پاکستان کی طرف سے اس بیانیہ کو مسترد کرتے ہیں۔مسلم لیگ (ن) اورپیپلزپارٹی کے درمیان غیراعلانیہ اتحاد پاکستان کی سا لمیت کیلئے خطرہ ہے۔
حکمرانوں کے شرانگیز بیانات پر شدید تحفظات ہیں: کامران عباس
Oct 01, 2017