شعیہ علما کونسل کی جلوس اور مجالس کی نگرانی کیلئے کمیٹیاں تشکیل

لاہور ( سپیشل رپورٹر) شیعہ علما کونسل کی مرکزی، صو بائی اور ڈویژنل سطح پر قائم کمیٹیاں آج عاشورہ محر م کے جلوس اور مجالس کی نگرانی کریں گی۔ اس حوالے سے مرکزی جنرل سیکرٹری علامہ عارف حسین واحدی کی سربراہی میں 15 رکنی مرکزی اور شیعہ علما کونسل پنجاب کے صدر علامہ سبطین حیدر سبزواری کی سربراہی میں صوبائی کمیٹی تشکیل دی جاچکی ہے۔ جو محرم الحرام کے دوران مجالس و جلوس ہائے عزا کے حوالے سے معاملات کی نگرانی کریں گی۔ علامہ سبطین سبزواری نے ممبران کمیٹی کو ہدایت کی ہے کہ وہ بانیان مجالس و جلوس، انتظامیہ اور پولیس سے رابطوں میں رہیں۔

ای پیپر دی نیشن