حضرت امام حسینؓ نے ظلم و بربریت کیخلاف عمدہ مثال قائم کی: عالمی مجلس تحفظ ختم نبوت

Oct 01, 2017

لاہور ( سپیشل رپورٹر) عالمی مجلس تحفظ ختم نبوت کے مولانا قاری جمیل الرحمن اختر،مولانا قاری علیم الدین شاکر،مولانا سیدضیاء الحسن شاہ ،مولانا عبدالنعیم ،مولانا محبوب الحسن طاہر،مولانا عمرحیات ،مولانا قاری ظہورالحق،مولانا خالد محمودنے شہداء کربلاء کو خراج عقیدت پیش کیا اور کہا کہ نواسہ رسول جگر گوشہ بتول حضرت سیدنا امام حسین ؓ سرسر امن وسلامتی کا پیغام ہے کہ نواسہ رسول سیدنا حسین ؓ نے کربلا کے میدان میں آل رسول کے 72تن شہید کراکے بھی صبراور اور امن سلامتی کا دامن نہ چھوڑااوررہتی دنیا تک کے لوگوں کو یہ پیغام دیا کہ وہ تمام تر ظلم و بربریت کے باوجود صبروتحمل کے ساتھ حق کا دامن ہرگزنہ چھوڑیں۔

مزیدخبریں