لاہور (خصوصی نامہ نگار) معروف دینی سکالر، مہتمم جامعہ فاضل شاہی مولانا محمد منشاء چشتی نے کہا ہے کہ دوش رسالتؐ، جگر گوشہ بتولؓ حضرت امام حسینؓ کی شہادت باطل کے سامنے ڈٹ جانے کا درس دیتی ہے۔ امام عالی مقامؓ نے اپنی کنبے کی قربانی دے کر اسلام کو زندہ و جاوید کر دیا۔ آپؓ کی قربانی سے درس ملتا ہے کہ دین کے معاملے میں کبھی مصلحتوں کا شکار نہیں ہونا چاہئے۔ اسلام کو بچانے کیلئے جان مال قربان کرنے سے دریغ نہیں کرنا چاہئے۔ قیامت تک انسانیت امام عالی مقامؓ کی عظیم الشان قربانی کو خراج عقیدت پیش کرتی رہیگی۔
حضرت امام حسینؓ کی شہادت باطل کے سامنے ڈٹ جانے کا درس دیتا ہے: مولانا محمد منشاء چشتی
Oct 01, 2017