لاہور (پ ر) جامع مسجد مدرسہ حلیمہ سعدیہ چوہان روڈ کے بانی و مہتمم مولانا منسوب رحیمی نے کہا ہے کہ باطل قوتوں کیخلاف ڈٹ جانا ہی ہماری اصل کامیابی ہے۔ اتحاد امت سے اغیار کی سازشوں کو ناکام بنانا ہو گا۔ پاکستان بنانے کا مقصد دین اسلام کا نفاذ اور تمام شہریوں کو برابر کے حقوق دینا تھا۔ بدقسمتی سے قیام پاکستان کے مقاصد پورے نہ ہو سکے آج بھی ہمیں پاکستان والے جذبے کی ضرورت ہے۔ پاکستان امت کو اکٹھے کرنے میں کردار ادا کرے۔ اتحاد سے ہم اپنا کھویا ہوا مقام حاصل کر سکتے ہیں۔ او آئی سی کو متحرک اور مضبوط بنایا جائے۔