کاہنہ (نامہ نگار) مسلم لیگ (ن ) کے رہنما محمد خالد جوئیہ آف جھیڈو نے کنٹرول لائن پر بھارتی فوج کی طرف سے بلا اشتعال فائرنگ کی شدید مزمت کرتے ہوئے کہا بھارت انسانی حقوق کی مسلسل خلاف ورزی کر رہا ہے عالمی برداری نوٹس لے اقوام متحدہ کی خا موشی مسلمانوں کے حق میں ایک سوالیہ نشان ہے۔ عمران خاں نے ایک بار پھر سڑکوں پر آنے کی دھمکی دے دی اور الزام تراشی کی سیاست کی انتہا کر دی ہے۔